ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.03.2021

1608289
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 24.03.2021

*** روزنامہ حریت: " 2023 فتح کا سال ہو گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 7 ویں معمول کے گرینڈ اجلاس میں 2023 کے منشور کا اعلان کیا ہے۔اجلاس کے اختتامی خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 2023 کا سال اتفاقِ جمہور کی فتح کا سال ہو گا۔واضح رہے کہ صدر ایردوان اجلاس میں 1428 مثبت ووٹوں کے ساتھ دوبارہ سے پارٹی کے چئیر مین منتخب ہو گئے ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ترکی کی طرف سے امریکہ کو S-400 کے بارے میں جواب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  برسلز میں امریکہ کے وزیر خارجہ انتونیو بلنکن کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ بلنکن کے ساتھ ملاقات میں ہم نے کہا ہے کہ ہم  روس سے ایس۔400 دفاعی سسٹم خرید چُکے ہیں اور ہمارے لئے یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔چاوش اولو نےکہا ہے کہ ہم نے ترکی یا پھر امریکہ میں زیادہ جامع اجلاس کے انعقاد کے موضوع پر امریکہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح:" 1.4 ملین بائیون ٹیک ویکسین ترکی پہنچ گئی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین قوجا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ1.4 ملین بائیون ٹیک ویکسین ترکی پہنچ گئی ہے۔ ویکسین سکیورٹی ٹیسٹوں کےبعد عوام کو لگانا شروع کر دی جائے گی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:" کسی بھی ملک میں ترکی جتنے پناہ گزین موجود نہیں ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ  نے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد جاریکردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی ایک اہم اتحادی ہے ۔ اس کی عراق اور شام کے ساتھ سرحدیں ہیں اور  یہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیٹو کا اور کوئی بھی اتحادی ترکی جتنے مہاجرین کو  پناہ نہیں دئیے ہوئے ۔

 

*** روزنامہ خبر ترک :"بِٹکی  ٹیکنالوجی اور فارمولہ ون ٹیم میک لارین کے درمیان سمجھوتہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ بِٹکی ٹیکنالوجی اور فارمالہ ون کی ٹیم میک لارین کے درمیان باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ سمجھوتے کی رُو سے بِٹکی ٹیکنالوجی کی فرموں میں سے Bitci.com کا لوگو میک لارین ٹیم کی گاڑیوں اور پائلٹوں کے ہیلمٹوں پر چھاپا جائے گا۔ اس طرح پہلی دفعہ کوئی ترک کمپنی اس شعبے میں فارمولہ ون آرگنائزیشن میں شامل ہو جائے گی۔  



متعللقہ خبریں