ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.02.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.02.2021

1589021
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.02.2021

*** روزنامہ خبر ترک: "شامی مہاجرین کو پناہ دینے والا واحد ملک ترکی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہےکہ صدر رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں منعقدہ بین الاقوامی مہاجرت کانفرنس  سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے یونان کو ایک لاکھ مہاجرین کے لئے تو 3 بلین یورو  کی امدا فراہم کی ہے لیکن ترکی کے 4 ملین مہاجرین کے لئے ذرا بھی زحمت گوارا نہیں کی۔ یورپ میں پناہ لینے والے ہزاروں شامی بچوں کی عاقبت کیا ہوئی ہے انہیں کس نے اغوا کیا ہے کوئی نہیں جانتا۔

 

*** روزنامہ حریت: "دنیا نے 'پی کے کے' کے قتل عام کے مقابل دوبارہ چُپ سادھ لی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کمیشن کی 46 ویں  نشست سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا نے، عراق کے علاقے غارا میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں 13 معصوم شہریوں کے قتل عام کے مقابل دوبارہ چُپ سادھ لی ہے۔چاوش اولو نے کہا ہے کہ جب تک بین الاقوامی اتحاد  نہیں ہوتا اور موجودہ دوہرے معیاروں کو ختم نہیں کیا جاتا اس خطرے سے نجات ناممکن ہے۔

 

*** روزنامہ وطن: "امریکہ کی طرف سے تاریخی اعتراف: وائے پی جی کے معاملے میں ہم نے غلطی کی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کےساتھ تعاون کی وجہ سے ردعمل کا سامنا کرنے والے ملک امریکہ کی طرف سے اس معاملےمیں ایک اعتراف کیا گیا ہے۔یورپی فورسز کے سابق امریکی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل بین ہوجز نےکہا ہے کہ "ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات میں اعتماد کی تعمیر نو کی جانی چاہیے۔ایسے فیصلوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کہ جو ترکی جیسے اتحادی  کے ساتھ ہمارے تعلقات کو سنجیدہ سطح پر نقصان پہنچانے اور PKK/YPG کے ساتھ مل کر کام کرنے جیسے چالبازانہ مفادات  کو ترجیح دینے پر مبنی ہیں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی تاریخی غلطی فہمی" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین اشکسال نے کہا ہے کہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ مسئلہ قبرص کے حل پر نہیں کسی ڈھیل پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دونوں اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ قبرص کے معاملے میں ترکی ان کو ڈھیل دے گا۔اشکسال نے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں  یورپ کا اہم ترین اور اسٹریٹجک کردار کا حامل ملک ترکی ہے۔ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ جلد یا بدیر یہ جان لیں گے کہ یورپی ممالک ترکی کے مقابل نہیں آئیں گے۔انہیں آنے والے دنوں میں زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہو گا۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی کی سونے کی پیداوار ریکارڈ کی طرف جا رہی ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی میں سونے کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت توانائی و قدرتی وسائل نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے سونے کی پیداوار میں ترکی کے حالیہ 5 سالہ جدول کو شائع کیا ہے۔جدول کے مطابق ترکی کی سونے کی پیداوار 2016 میں 24.5ٹن، 2017 میں 22.5 ٹن، 2018 میں 27.1ٹن اور 2019 میں  38 ٹن رہی۔سال 2020 میں مزید اضافے کے ساتھ سونے کی پیداوار 42 ٹن ہو گئی۔



متعللقہ خبریں