ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.01.2021

1559940
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹا ر ’’البانوی وزیر اعظم  کا اسیل سان کا دورہ‘‘

نائب صدر فواد اوکتائے نے کل البانوی  وزیر اعظم ایدی راما   کے ہمراہ عسکری الیکڑونک انڈسڑی اسیل سان کا دورہ کیا۔ مستقبل قریب میں البانوی   شہروں اور سڑکوں  پر اسیل سان کی جانب سے  فروغ دی گئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خواہاں ہونے کی وضاحت کرنے والے راما  نے بتایا کہ ترک ٹیکنالوجی کی ترقی متاثر کن ہے۔

روزنامہ وطن’’وزیر سوئلو  یونان معصوم انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے‘‘

وزیر داخلہ سلیمان سوئلو  کا کہنا ہے کہ یونان  غیرقانونی مہاجرین کو جان بوجھ کر موت کی جانب  دھکیل رہا ہے جس کا یورپ خاموش تماشائی بنتے ہوئے مشاہدہ کررہا ہے۔ سوئلو نے کل اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  یونانی ساحلی محافظین  کی جانب سے  غیر قانونی مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے بجائے  ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔  جنہیں ترک ساحلی قوتیں اپنے امکانات کے ساتھ  سمندر سے زندہ نکالنے کی تگ و دو کرتی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’وزیر دونمیز: ترکی کی سونے کی پیداوار نے گزشتہ برس جمہوریہ ترکی  کی تاریخ میں اپنا ریکارڈ توڑا ہے‘‘

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز  نے کل اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ترکی  میں  گزشتہ برس سونے کی پیداوار نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود  اپنی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  گزشتہ  برس مجموعی طور پر 42 ٹن سونا تیار کیا گیا  جس سے ترک معیشت کو 2.4 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا ہے۔

روزنامہ ینی شفق’’تقریباً 82 ملین مسافروں کی ترجیح ہوائی سفر ہے‘‘

وزارتِ مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  امور  سے منسلک  اسٹیٹ ایئر فیلڈز  مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی بھر میں ہوائی اڈوں   سے 81 ملین 6 لاکھ 57 ہزار مسافروں  نے  سفر کیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترک ڈاکٹر کی عالمی  معالجین کی جانب سے پذیرائی‘‘

مرمرا یونیورسٹی کی میڈیسن فکیلٹی  کے چائلڈ الرجی امیونالوجی سائنسز کے  پروفیسر  ڈاکٹر احمد اعوز خان اوزین  نے  بچپن  میں جان لیوا ثابت ہو سکنے والے مرض چیپل سینڈروم کا قطعی علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔  ڈاکٹر اوزین اور ان کی ٹیم کے اس حوالے سے تحقیقات اور نتائج  پر مبنی مقالے کوعالمی شعبہ طب کی جانب سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔

 



متعللقہ خبریں