ایران: پاسداران انقلاب فوج کی تنصیب اور 2 پولیس تھانوں پر بیک وقت مسلح حملے

صوبہ سیستان۔بلوچستان میں پاسداران انقلاب فوج کی تنصیب اور 2 پولیس تھانوں پر بیک وقت مسلح حملے، 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

2124504
ایران: پاسداران انقلاب فوج کی تنصیب اور 2 پولیس تھانوں پر بیک وقت مسلح حملے

ایران کے جنوب مغربی صوبے سیستان۔بلوچستان میں پاسداران انقلاب فوج کی تنصیب اور 2 پولیس تھانوں پر بیک وقت مسلح حملوں میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے مطابق سیستان۔بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی  نے حملوں کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "راسک اور چابہار  فوجی ہیڈ کوارٹروں پر دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں۔ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ واقعے کی  تفصیلی معلومات بعد میں مہیا کی جائیں گی"۔

مرحمتی نے بعد ازاں ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "حملوں  کے بعد جوابی کاروائی کی وجہ سے جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں 3 ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں"۔

جیش العدل تنظیم نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ جیش العدل کو ایران میں دہشت گرد تنظیم قبول کیا جاتا ہے۔ تنظیم، "سُنّی بلوچ عوام کے حقوق کے تحفظ کے دعوے سے" ملک کے جنوب مشرقی اور پاکستان کے ساتھ سرحدی صوبے سیستان۔بلوچستان میں وقتاً فوقتاً مسلح حملے کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں