رواں سال تھائی لینڈ میں شدید گرمی  سے 61 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے والے  دارالحکومت اور اس کے گردونواح  سمیت  شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کا انتباہ

2138299
رواں سال تھائی لینڈ میں شدید گرمی  سے 61 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

تھائی لینڈ میں 2024 کے آغاز سے اب تک شدید گرمی  سے 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برنامہ نیوز کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 61 افراد ہلاک ہوئے۔

درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے والے  دارالحکومت اور اس کے گردونواح  سمیت  شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کا انتباہ دیا  گیا ہے،  بوڑھوں اور دائمی مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سے محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

ملک کے شمال میں لامپانگ علاقے میں دورانِ ہفتہ درجہ حرارت 44٫2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھتے ہوئے 2023 کے قومی درجہ حرارت کے ریکارڈ 44٫6کے قریب پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایل نینو موسمی  تغیرات جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جو سال کے گرم ترین دور سے گزر رہے ہیں، میں گرمی سے ہونے والی اموات کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں