بھارت اور فرانس کے درمیان "شکتی" نامی فوجی مشقیں ہونگی

بتایا گیا ہے کہ  یہ مشقیں بھارتی ریاست میگھالیہ میں 26 مئی تک جاری رہیں گی جن سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درماین  تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا

2139030
بھارت اور فرانس کے درمیان "شکتی" نامی فوجی مشقیں ہونگی

بھارت اور فرانس مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے جو کہ دو ہفتے جاری رہیں گی ۔

 بھارتی فوج کے مطابق، اس سال منعقد ہونے والی مشقوں کا عنوان شکتی تجویز کیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  یہ مشقیں بھارتی ریاست میگھالیہ میں 26 مئی تک جاری رہیں گی جن سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درماین  تعاون اور دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔

 نئی دہلی کے  فرانسیسی سفارت خانے  نے بتایا ہے کہ  یہ مشقیں پہاڑی اراضی میں بری آپریشن کے تحت ہونگی ۔

 شکتی نامی مشقیں ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہیں جو کہ آخری بار  سال 2021  کے دوران فرانس میں منعقد ہوئی تھیں۔



متعللقہ خبریں