افغانستان، سیلاب سے کم از کم افراد لقمہ اجل

ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا

2138237
افغانستان، سیلاب سے کم از کم  افراد لقمہ اجل

افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے کم از کم 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا۔

شمالی شہر بغلان کے قدرتی آفات کے شعبے کے سربراہ، ہدایت اللہ ہمدرد نے کابل میں قائم طلوع نیوز کو ایک بیان میں کہا، "برقع، نہرین اور وسطی بغلان کے علاقوں میں سیلاب آنے سے اب تک 50 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔"

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کو ہنگامی امداد کی ترسیل کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں