جنوبی کوریا نے، روس کے 2 کاروباری حضرات پر پابندیاں لگا دیں

شمالی کوریا اور روس کے درمیان فوجی تعاون پوری دنیا کے امن و امان اور استحکام کے لئے خطرہ بن گیا ہے: جنوبی کوریا وزارت خارجہ

2124562
جنوبی کوریا نے، روس کے 2 کاروباری حضرات پر پابندیاں لگا دیں

جنوبی کوریا نے، روس کے 2 کاروباری حضرات پر پابندیاں لگا دیں ہیں۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا وزارت خارجہ نے، شمالی کوریا میں اسلحے کی پیداوار میں مدد دینے کی وجہ سے، روسی کاروباری حضرات پر پابندیاں لگانے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "انٹل لیکٹ ایل ایل سی" کے سربراہ سرگے میخائلووچ کوزلوف، "سوڈیئسٹیوی" کے سربراہ الیگزینڈر فوئیڈورووچ پانفیلوف پر اور ان دونوں کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان فوجی سامان  کی ترسیل کرنے والے "لیڈی آر" اور "انگارا" نامی روسی بحری جہازوں  پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ "شمالی کوریا اور روس کے درمیان فوجی تعاون پوری دنیا کے امن و امان اور استحکام کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ یہ فوجی تعاون اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھُلی خلاف ورزی ہے"۔



متعللقہ خبریں