افغانستان میں بس حادثے میں 21 افراد جان بحق

افغان پریس کی خبر کے مطابق ہلمند کے ضلع گیریک میں مسافر بس، موٹر سائیکل اور ایندھن کے ٹینکر میں تصادم ہوا

2116469
افغانستان میں بس حادثے میں 21 افراد جان بحق

افغانستان کے صوبے ہلمند میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

افغان پریس کی خبر کے مطابق ہلمند کے ضلع گیریک میں مسافر بس، موٹر سائیکل اور ایندھن کے ٹینکر میں تصادم ہوا۔

حادثے میں بس جل کر خاکستر  ہو  گئی جس کے نتیجے میں  21 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتالوں علاج و معالجے کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں