میانمار میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں،ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ کے لیڈر محمد نور ہاشم  نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں بڑھتی کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث ہزاروں روہگنیا مسلمان نے دریائے ناف  کے قریب پناہ لے رکھی ہے

2130465
میانمار میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں،ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے

 میانمار میں بڑھتی جھڑپوں  کے باعث ہزاروں  روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش اورمیانمار کی سرحد پر بہنے والے دریائے ناف کے قریب پناہ لے رکھی ہے ۔

 بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ کے لیڈر محمد نور ہاشم  نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں بڑھتی کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث ہزاروں روہگنیا مسلمان نے دریائے ناف  کے قریب پناہ لے رکھی ہے ۔

ہاشم نے بتایا کہ دو سو کے لگ بھگ افراد  بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر تے ہوئے کاکس بازار کے مہاجر کیمپ  پہنچ گئے ہیں،میانمار میں فوجی جنتا اور دیگر مسلح گروہوں کے درمیان  جھڑپوں میں شدت آچکی ہے۔

  ایک دیگر روہنگیا مسلمان محمد رضوان خان نے بتایا ہے کہ  تقریباً ایک ہزار مسلمان اس وقت جنوب مشرقی سرحد پر جمع ہیں۔

 



متعللقہ خبریں