بھارت کا کرسٹل 2 میز بیلسٹک میزائل کا تجربہ

درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے نے اس کی آپریشنل صلاحیت کو ثابت کردیا ہے

2131269
بھارت کا کرسٹل 2 میز بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت نے اپنے 250 کلو میٹر رینج کے بیلسٹک میزائل کرسٹل میز 2 کی آزمائش کی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے  کہ کرسٹل میز 2 کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے نے اس کی آپریشنل صلاحیت کو ثابت کردیا ہے۔

 وزارت دفاع کے ترجمان بھارت بھوشن بابو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے ، "یہ ٹیسٹ آپریشنل تیاریوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ٹیکنالوجی میں ترقی  کا مظہر  ہے۔"

بھارت نے 4 اپریل کو اعلان کیا تھا  کہ اس کی نئی نسل کے  مقامی  بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں