جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلا دی جائیں گی

ساحلوں سے ملنے والی لاشوں کو شمالی کوریا کے حوالے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹوں کے بعد بغیر اجازت کے جلا دیا جائے گا: جنوبی کوریا وزارتِ اتحاد

2098209
جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلا دی جائیں گی

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ساحلوں سے ٹکرانے والے شمالی کوریا کے شہریوں کی لاشیں جلا دی جائیں گی۔

جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام کے ساتھ رابطہ چینل بند  ہونے کی وجہ سے ساحلوں سے ملنے والی لاشوں کو شمالی کوریا کے حوالے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ان لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹوں کے بعد بغیر اجازت کے جلا دیا جائے گا۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا وزارتِ اتحاد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ساحل پر آنے والی لاشوں کے لئے متعلقہ مرحلے پر عمل ممکن نہیں ہو سکا۔

وزارت اتحاد نے کہا ہے کہ شمالی کورین کنبوں کی شناخت کے لئے 2014 سے ڈی این اے ڈیٹا پلیٹ فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ حالیہ لاشوں کے لئے اپریل۔ستمبر 2023 کو شمالی کوریا کو درخواستیں پیش کی گئی تھیں لیکن درخواستیں منظور نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں