چین، پرائمری اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک

آگ لگنے کے وقت کمرے میں 30 طلباء موجود تھے،  جن میں سے 16  کو باہر نکال لیا گیا

2091161
چین، پرائمری اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک

چین میں ایک اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم جان کی بازی ہار گئے۔

چین کے صوبہ ہینان کے علاقے نانیانگ میں کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکول کے طلباء پر مشتمل نجی اسکول کے ہاسٹل میں رات کے وقت آگ  بھڑک  اٹھی۔

آگ لگنے سے 13 طالب علم جان کی بازی ہار گئے، جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، زخمی ہونے والا ایک طالب علم اسپتال میں زیر علاج ہے۔

آگ لگنے کے وقت کمرے میں 30 طلباء موجود تھے،  جن میں سے 16  کو باہر نکال لیا گیا۔

بتایا گیا کہ طالبات ہاسٹل کی دوسری منزل پر اور طلباء تیسری منزل پر مقیم  ہیں، معلوم ہوا کہ کنڈرگارٹن کے طلبا کو آگ لگنے کے واقع سے قبل  اختتام الہفتہ  چھٹی کے لیے ان کے اہل خانہ کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔

اسکول پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور  واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں