ایران با ضابطہ طور پر برکس کا رکن بن گیا

برکس نے نئے اراکین کی شمولیت سے بین الاقوامی مساوات میں ایک نئی اہمیت حاصل کی ہے

2083054
ایران با ضابطہ طور پر برکس کا رکن بن گیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ان کے ملک کی برکس (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) میں رکنیت کا باضابطہ آغاز کل  سے ہو گیا ہے۔

کنعانی نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا  کہ ان کے ملک کو ایران کی برکس رکنیت کے آغاز سے متعلق پہلے سے طے شدہ معاہدے کے دائرہ کار میں برکس کا رکن تسلیم کیا گیا تھا، اور اس کی سرکاری رکنیت یکم جنوری 2024سے شروع ہوئی ہے۔

کنعانی کا کہنا ہے  کہ برکس نے نئے اراکین کی شمولیت سے بین الاقوامی مساوات میں ایک نئی اہمیت حاصل کی ہے، اور کہا کہ ان کا ملک کثیرالجہتی کو اہمیت دیتا ہے اور اس فریم ورک کے اندر مواقع کا جائزہ لیتا ہے۔

 ایران-آرمینیا اور آرمینیا-آذربائیجان تعلقات کے حوالے سے ترجمان کنعانی  نے کہا کہ وہ ہمیشہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے فروغ  کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے  یاد دہانی کرائی  کہ ان کے ملک نے اس سے قبل  دستخط شدہ دوطرفہ معاہدوں کے فریم ورک کے دائرہ کار میں  ، آرمینیا  کے شہر کپان  میں قونصل خانہ  کھولا ہے  اور  اب  آرمینیا تبریز میں اپنا قونصلیٹ جنرل بھی کھول سکتا ہے۔

اس معاملے کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 27 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ آرمینیا نئے سال کے پہلے ہفتوں میں تبریز میں قونصل خانہ کھولے گا۔

 



متعللقہ خبریں