شمالی کوریا: ہم امریکہ کے مقابل زیادہ جارحانہ اقدامات کریں گے

ہم اپنے دشمنوں کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ اور لاابالی عسکری  خطرات کو کبھی بھی ہلکا نہیں لیں گے اور ان خطرات کا جواب زیادہ قوّی جاراحانہ اقدامات کے ساتھ دیں گے: کِم جونگ اُن

2078226
شمالی کوریا: ہم امریکہ کے مقابل زیادہ جارحانہ اقدامات کریں گے

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے مقابل زیادہ جارحانہ اقدامات کریں گے۔

شمالی کوریا کی خبر ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق صدر کِم نے کل "ہواسونگ۔18 ' بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تیسرے تجربے کا مشاہدہ کیاہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے مضبوط ترین بنیادی اسٹریٹجک  ہتھیار کے اعتبار کی ایک دفعہ پھر تصدیق ہو گئی ہے  اور  مجھے اس کامیابی پر فخر ہے"۔

کِم نے کہا ہے کہ "اس تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کے 'غلط فیصلہ کرنے' کی صورت میں شمالی کوریا کا جواب کیسا ہو گا۔ ہم اپنے دشمنوں کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ اور لاابالی عسکری  خطرات کو کبھی بھی ہلکا نہیں لیں گے اور ان خطرات کا جواب زیادہ قوّی جاراحانہ اقدامات کے ساتھ دیں گے"۔

واضح رہے کہ 'ہواسونگ۔18 'شمالی کوریا کا طاقتور ترین ہتھیار قبول کیا جا رہا ہے اور دعوے کے مطابق یہ مزائل امریکہ کو نشانہ بنا نے کا اہل ہے۔

رواں سال کے اپریل اور جولائی کے مہینوں میں بھی 'ہواسونگ۔18' کے  تجربے کئے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں