چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 3 کان کن ہلاک

صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان کے زیرِ زمین ڈپوکی چھت بیٹھ گئی، 3 کان کن ہلاک

2076555
چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 3 کان کن ہلاک

چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان کے زیرِ زمین ڈپوکی چھت بیٹھنے کے نتیجے میں 3 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل 'سی سی ٹی وی' کے مطابق 'ہواجن نیم سوختہ کوئلے' کی کان میں حادثہ پیش آیا ہے۔

کان میں کوئلہ ذخیرہ کرنے کے ڈپو کی چھت بیٹھنے کے نتیجے میں ذخیرے میں موجود 3 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں