شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ عسکری سمجھوتہ فسخ کر دیا

شمالی کوریا اس نام نہاد سمجھوتے کی پابندی نہیں کرے گا اور دونوں ممالک کی سرحد پر فوجی نفری اور فوجی سازوسان کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا: شمالی کوریا وزارت دفاع

2067857
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ عسکری سمجھوتہ فسخ کر دیا

شمالی کوریا نے 19 ستمبر 2018 میں جنوبی کوریا کے ساتھ طے کردہ عسکری تناو میں کمی کا سمجھوتہ فسخ کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کی خبر ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ طے شدہ عسکری تناو میں کمی کا سمجھوتہ فسخ کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس سمجھوتے کی متعدد شقّوں کو کالعدم کر دیا ہے۔ لہٰذا  یہ سمجھوتہ محض ایک کاغذ  کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتے کی وجہ سے ختم کی گئی تمام عسکری تدابیر کو دوبارہ سے فعال کر دیا جائے گا۔ شمالی کوریا اب اس نام نہاد سمجھوتے کی پابندی نہیں کرے گا اور دونوں ممالک کی سرحد پر فوجی نفری اور فوجی سازوسان کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں