چین: شی۔گٹرس ملاقات

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد کسی ایک بھی ملک کو پیچھے چھوڑے بغیر اقوام متحدہ کے 2030 قابل تجدید ترقیاتی اہداف تک رسائی میں کردار ادا کرنا ہے: چین وزارت خارجہ

2053068
چین: شی۔گٹرس ملاقات

چین کے صدر شی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تیسرے  بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے چین میں موجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں شی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور گلوبل ترقیاتی اقدام کا مقصد  تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کے لئے مثبت انرجی کی  تخلیق کرنا اور  کسی ایک بھی ملک کو پیچھے چھوڑے بغیر اقوام متحدہ کے 2030 قابل تجدید ترقیاتی اہداف  تک رسائی میں کردار ادا کرنا ہے۔

 صدر شی نے مزید کہا ہے کہ چین کثیر القطبی عالمی نظام کی حوصلہ افزائی اور عالمی نظام کو زیادہ مساوی و منصفانہ بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

گٹرس نے بھی کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے نے ترقی پذیر ممالک کی مستحکم ترقی کے لئے ایک اہم امکان پیدا کیا ہے۔ فورم میں صدر شی کی اعلان کردہ 8 شقوں پر مبنی عملی پلان اقوام متحدہ کے مقاصد و اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ پلان ترقی پذیر ممالک  کے ترقیاتی عمل میں تیزی لائے گا۔

گٹرس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ چین کے کثیر الفریقیت سے متعلق مصّمم ارادے کو سراہتی، گلوبل ترقی، گلوبل سلامتی و گلوبل تہذیب  سے متعلقہ اقدامات  کی حمایت  کرتی اور چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار  ہے۔



متعللقہ خبریں