چین نے بحری پلیٹ فارم سے 4 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے

چین نے، کیریئر راکٹ CERES-1 کے ساتھ، 4 عدد سیٹلائٹ سطح سمندر سے فائر کر کے خلاء میں بھیج دیئے

2033893
چین نے بحری پلیٹ فارم سے 4 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے

چین نے، ایک پرائیویٹ کمپنی کے تیار کردہ پہلے کیریئر راکٹ CERES-1 کے ساتھ 4 سیٹلائٹوں کو سطح سمندر سے فائر کر کے  خلاء میں بھیج دیا ہے۔

شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق 4 عدد 'تیئن چی'  انٹرنیٹ مواصلاتی سیٹلائٹوں کو ،صوبہ شینگ ڈونگ  کے بحیرہ اصفر کے ساتھ ساحلی شہر 'ہایانگ'  کے کھُلے سمندر میں قائم کئے گئے، فلوٹنگ پلیٹ فارم سے خلاء میں چھوڑا گیا ہے۔

شین خوا کے مطابق یہ CERES-1 راکٹ سے کیا گیا 9 واں اور سطح سمندر سے کیا گیا پہلا سیٹلائٹ راکٹ فائر ہے۔

تیئن چی ۔21 ، 22، 23 اور 24 سیٹلائٹ کُرہّ ارضی کے نچلے مدار میں حرکت کریں گے اور  "انٹرنیٹ آف تھنگز" نامی سسٹموں کے لئے گلوبل ڈیٹا کی خدمات سرانجام دیں گے۔

گوڈیئن گاوک کمپنی کے تیار کردہ سیٹلائٹوں کے ساتھ 38 حصوں پر مشتمل سیٹلائٹ نیٹ ورک 2024 میں فعال کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں