بھارت: طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، اموات کی تعداد 67 ہو گئی

بھارت کے شمال میں جاری موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی

2025426
بھارت: طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، اموات کی تعداد 67 ہو گئی

بھارت کے شمال میں جاری موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے شمالی صوبے ہماچل پردیش میں 4 دن سے طوفانی بارشوں اور بادی جھکڑوں کا زور ٹوٹنے میں نہیں آ رہا۔

ہماچل  پردیش  کی صوبائی آفات انتظامیہ  اتھارٹی سے پراوین بھاردواج  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں طوفانی بارشوں ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 67 افراد ہلاک اور 15 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

صوبے کے وزیر اعلیٰ سُکھ ویندر سنگھ سُکھو  نے کہا ہے کہ بیراج میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کانگرا کے علاقے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ نشیبی علاقوں  میں مقیم 800 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے 14 اگست کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ قومی آفات  فورس NDRF کی ٹیموں نے علاقے میں امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔

صوبائی پولیس نے بھاکرا بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد اطراف کی آبادی کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی تھی۔

ہما چل پردیش  صوبائی آفات انتظامیہ اتھارٹی نے بھی صوبے میں سینکڑوں سڑکوں کے زیرِ آب ہونے اور  آمدو رفت کے لئے بند ہونے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں