چین میں شدید بارشیں 21 افراد ہلاک

چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد لاپتہ ہیں

2023879
چین میں شدید بارشیں 21 افراد ہلاک

چین کے شہر شیان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، چینی صوبے شانژی کے شہر شیان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ مٹی اورکیچڑ تلے دبے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے، مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ  علاقے میں 900 سے زائدگھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کی جانب سے علاقے میں   امدادی  سرگرمیاں جاری ہیں تاہم بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں