چین: اسکول کی چھت گِر گئی، 11 افراد ہلاک

صوبہ ہیلونگ جیانگ میں ایک اسکول کے اسپورٹس ہال کی چھت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے

2015209
چین: اسکول کی چھت گِر گئی، 11 افراد ہلاک

چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں ایک اسکول کے اسپورٹس ہال کی چھت گرنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شن خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول کے اسپورٹس ہال کی چھت اتوار کے دن شام کے وقت بیٹھ گئی۔

علاقائی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کے مطابق  حادثے کے وقت ہال میں 19 افراد موجود تھے۔

ملبے تلے دبنے والے 4 افراد نے ذاتی کوششوں سے خود کو نکال لیا لیکن 15 افراد  ملبے تلے محصور رہ گئے تھے۔

حکام کے مطابق امدادی کاموں کے دوران 11 افراد کو مردہ اور 4 کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں اسپورٹس ہال کی تعمیر کے دوران اس کی چھت میں غیر قانونی شکل میں پرلائٹ مادّوں کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق پرلائٹ مادّے بارشوں کا پانی جذب کر کے چھت  کو بھاری کرنے اور  آخر کار گرانے کا سبب بنے ہیں۔

تحقیقات کے دوران چھت کی تعمیر میں شامل  افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں