شمالی کوریا: جاسوس سیٹلائٹ کا ناکام فائر ایک  توجہ طلب اور سنگین ناکامی ہے

ناکامی کی وجوہات کی تفصیلی تحقیق  کی جائے گی اور جلد ہی سیٹلائٹ کو دوبارہ اور درست شکل میں فائر کیاجائے گا: پیانگ یانگ انتظامیہ

2001523
شمالی کوریا: جاسوس سیٹلائٹ کا ناکام فائر ایک  توجہ طلب اور سنگین ناکامی ہے

شمالی کوریا نے 31 مئی کو بحیرہ اصفر میں گرنے والے عسکری جاسوس سیٹلائٹ کو سال کے پہلے نصف کے "سنگین غلطی" قرار دیا ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی KCNAکے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی زیر قیادت حزب اقتدار پارٹی کے 8 ویں مرکزی کمیٹی اجلاس میں عسکری جاسوس سیٹلائٹ  کو پہلی دفعہ "ناکامی" قرار دیا گیا ہے۔

پیانگ یانگ انتظامیہ نے قبول کیا ہے کہ جاسوس سیٹلائٹ کا ناکام فائر ایک  توجہ طلب اور سنگین ناکامی ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم، اپنے خلائی پروگرام کو اسٹریٹجک اہمیت دیتے ہیں اور اسی وجہ سے اس ناکامی کو پسِ پشت نہیں ڈالا جائے گا۔

خبر کے مطابق سیٹلائٹ فائر کے ذمہ دار حکام  پر سخت تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ناکامی کی وجوہات کی تفصیلی تحقیق  کی جائے گی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود جلد ہی سیٹلائٹ کو دوبارہ اور درست شکل میں فائر کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 31 مئی کو عسکری جاسوس سیٹلائٹ فائر کیا تھا جو سیٹلائٹ کے راکٹ سسٹم میں  خرابی کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔

حالیہ فائر 2016 سے لے کر اب تک شمالی کوریا کی طرف سے کیا گیا چھٹا ناکام فائر ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ جوہری اسلحہ پروگرام کی وجہ سے اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی طرف سےشمالی کوریا پر عائد پابندیاں کروز میزائل ٹیکنالوجی  کے ساتھ سیٹلائٹ فائر کو بھی ممنوع قرار دیتی ہیں۔



متعللقہ خبریں