پاکستان اور بھارت میں   بپرجوئے طوفان کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زاہد افراد کی نقل مکانی

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ طوفان کراچی کے بندرگاہی شہر سمیت ملک کے جنوبی حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج سے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا آغاز ہو جائے گا

2000179
پاکستان اور بھارت میں   بپرجوئے طوفان کی وجہ سے  ڈیڑھ لاکھ سے زاہد افراد کی نقل مکانی

پاکستان اور بھارت میں   بپرجوئے طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ طوفان کراچی کے بندرگاہی شہر سمیت ملک کے جنوبی حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور آج سے تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا آغاز ہو جائے گا۔

ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایڈمنسٹریشن (PDMA) نے اعلان کیا کہ طوفان کی وجہ سے اب تک پاکستان کے بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر کے علاقوں سے 81,925 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے   پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بری اور بحری افواج  کو   ساحلی علاقوں میں انخلاء اور امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔

انخلاء کے لیے بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور ملیر میں ریلیف اور ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

حکام نے ماہی گیروں کو 17 جون تک  جب  طوفان کا خطرہ ٹل نہ جائے  سمندر کا رخ اختیار نہ کرنے کا مشوری دیا ہے۔

اس طوفان  کے آج کیٹی بندر اور بھارت کے گجرات ساحل کے درمیان سے گزرنے  اور  کل تک  شدید بارش اور گرج چمک کا سلسلہ  جاری رہنے سے آگاہ کیا ہے۔

بھارت کے صوبے  گجرات کی  حکومت نے آٹھ ساحلی علاقوں سے 74,000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل  کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں