مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں 5،4 کی شدت سے زلزلہ

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 33 منٹ پر آیا اور اس  کی زیرِ زمین گہرائی 6 کلو میٹر تھی

1999039
مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں 5،4 کی شدت سے زلزلہ

مقبوضہ جمّوں و کشمیر میں 5،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انڈیا سسمولوجی  سینٹر کے مطابق زلزلہ جمّوں و کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں آیا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 33 منٹ پر آیا اور اس  کی زیرِ زمین گہرائی 6 کلو میٹر تھی۔

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

دوسری طرف زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شہروں آزاد جمّوں و کشمیر، لاہور، اسلام آباد اور پشاور  میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں