چینی محققین کے ٹیم ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی

چینی محققین کی کوہ پیما ٹیم ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی

1990082
چینی محققین کے ٹیم ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی

چینی محققین کی کوہ پیما ٹیم ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔

شن خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی طرف سے 2017 میں شروع کئے گئے 'چنگھائی۔تّبت سطح مرتفع  سائنسی تحقیقی منصوبے' کے دائرہ کار میں علاقے میں مصروفِ عمل 12 رکنی ٹیم کل بعد دوپہر چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔

8 ہزار 830 میٹر ارتفاع پر واقع میٹرولوجی مانیٹرنگ اسٹیشن کی دیکھ بھال اور آلات کی تنصیب کے بعد ٹیم برف اور گلیشیئروں کے نمونے اکٹھے کرنے کے لئے 8 ہزار 848 میٹر  بلند چوٹی پر پہنچی ہے۔

اطلاع کے مطابق چوٹی سے حاصل کردہ نمونوں سے ماحولیاتی آلودگی  کے اثرات کی تحقیق کی جائے گی اور خاص طور پر آلودگی پھیلانے والے نئے  مادوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

چنگھائی۔تبت سطح مرتفع سائنسی منصوبے میں 170 سائنس دان شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ  2020 میں چینی اور نیپالی سائنس دانوں کے مشترکہ منصوبے کے تحت کی گئی پیمائش کی رُو سے   دنیا کی بلند ترین چوٹی ' ایورسٹ ' کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر اور 84 سینٹی میٹر ہے۔



متعللقہ خبریں