افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا ازبکستان میں اجلاس

افغانستان کے  ہمسایہ ممالک ازبکستان، ایران، چین، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا

1974771
افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا ازبکستان میں اجلاس

ازبکستان، ایران، چین، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور روس نے افغانستان کی معیشت کی ترقی کے لیے مشترکہ میکنزم بنانے پر اتفاق کیا۔

افغانستان کے  ہمسایہ ممالک ازبکستان، ایران، چین، پاکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوا۔

ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ چائنا گینگ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محردین، پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ نائب ویپا ہاسیوف نے شرکت کی۔

اجلاس کے نتائج کے حوالے سے ازبکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزراء نے افغانستان کی معیشت کی ترقی کے لیے مشترکہ میکنزم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزراء نے، جنہوں نے افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گردی، منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، کہا کہ عالمی برادری کے مطالبات جیسے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال، ملک میں ایک جامع حکومت کے قیام، افغان باشندوں کے کام کے  مواقع۔ خواتین کو کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے اور اقلیتوں کے قومی حقوق کا تحفظ نئی حکومت سے پورا  کرنے  اور  اس  کے نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزراء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  افغانستان کی صلاحیت کا بھرپور استعمال  کرنے،وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان بین علاقائی تعلقات کو مزید فروغ دینا  بنایدی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں