جاپان: وزیر اعظم کیشیدہ کی شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں شاہ عبداللہ اور کیشیدہ نے مسئلہ فلسطین کے "دو حکومتی حل" کے راستے میں حائل یک طرفہ اقدامات کے مقابل اعتدال پر زور دیا ہے: جاپان وزارت خارجہ

1973776
جاپان: وزیر اعظم کیشیدہ کی شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات

جاپان اور اردن نے فلسطین۔اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے سدّباب کے لئے، "دو حکومتی حل" کے راستے میں رکاوٹ بننے والے اقدامات کے مقابل، اعتدال پر زور دیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے دارلحکومت ٹوکیو میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کی۔

جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں شاہ عبداللہ اور کیشیدہ نے دو طرفہ و علاقائی حالات پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں کیشیدہ نے  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر جاپان کے اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ القدس کے مقدسات  کے بارے میں اردن کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ کشیدگی میں کمی کے لئے اردن، مصر، امریکہ ، اسرائیل اور فلسطین پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی  کی کوششیں ہمارے لئے باعثِ طمانیت ہیں۔

دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں مزید اضافے کے سدّباب کے لئے "دو حکومتی حل" کے راستے میں حائل تمام یک طرفہ اقدامات کے مقابل اعتدال  پر زور دیا ہے۔

مذاکرات میں عبداللہ اور کیشیدہ نے مشرق وسطیٰ  میں عراق اور شام  اور مشرقی ایشیاء میں چین اور شمالی کوریا سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیالات کیا۔

دونوں سربراہان نے "اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام" کے دائرہ کار میں جاپان کی طرف سے اردن کو فراہم کی جانے والی 71 کروڑ 30 لاکھ  کی امداد کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم 6 اپریل کو جاپان اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں