چین: ہم، مسئلہ یوکرین کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے

مسئلہ یوکرین سے متعلق دنیا میں اٹھنے والی آوازوں کی اکثریت امن مذاکرات کی حمایت اور جلتی پر تیل ڈالنے والوں کی مخالفت کر رہی ہے: صدر شی جن پنگ

1962767
چین: ہم، مسئلہ یوکرین کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھیں گے

چین کےصدر شی جن پنگ نے دورہ روس کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہے کہ چین، مسئلہ یوکرین کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

چین کے جاری کردہ بیان کے مطابق  کل دورے کے پہلے دن شی اور پوتن کے درمیان دو طرفہ  ملاقات میں چین۔روس تعلقات اور مشترکہ مفادات سے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں شی نے مسئلہ یوکرین پر بھی بات کی اور کہا ہے کہ "مسئلہ یوکرین کے معاملے میں امن اور منطقیت کے بارے میں اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان آوازوں کی اکثریت تناو میں کمی اور امن مذاکرات  کی حمایت کے ساتھ ساتھ جلتی پر تیل ڈالنے والوں کی بھی مخالفت کر رہی ہے"۔

بیان کے مطابق شی نے کہا ہے کہ "چین کا عقیدہ ہے کہ مشکلات جس قدر زیادہ ہوں امن کے لئے جگہ بنانا اسی قدر ضروری  ہوتا ہے۔ مسئلہ جس قدر زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے ڈائیلاگ کی کوششوں پر بھی اسی قدر ثابت قدمی سے قائم رہنا ضروری ہے"۔

شی نے کہا ہے کہ چین، مسئلہ یوکرین کے سیاسی حل کی حوصلہ افزائی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات سے متعلق جاری کردہ بیان میں فائر بندی کی کسی ممکنہ اپیل کے بارے میں  کہا ہے کہ "دنیا کو ، جنگ کو اپنی شرائط کے مطابق روکنے  کی خاطر،  روس ، چین یا پھر کسی اور ملک کے تعاون سے کھیلی گئی چال کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ بیجنگ اور ماسکو کو یوکرین کے مجّوزہ امن پلان پر کام کرنا چاہیے"۔

واضح رہے کہ چین اور روس کے صدور نے کل ساڑھے چار گھنٹے کے مذاکرات کئے ۔توقع ہے کہ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں