جنوبی کوریا: صدر یون نے احکامات جاری کر دئیے، سمجھوتہ منسوخ کر دیا جائے گا

اگر شمالی کوریا نے دوبارہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو سمجھوتہ منسوخ کر دیا جائے گا: صدر یون سک ییول

1927865
جنوبی کوریا: صدر یون نے احکامات جاری کر دئیے، سمجھوتہ منسوخ کر دیا جائے گا

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے دوبارہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو ،  فوجی کشیدگی میں کمی کے زیرِ مقصد شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان  2018 میں طے کیا گیا، سمجھوتہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق  جنوبی کوریا کے قومی سلامتی دفتر، وزارت دفاع، جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر اور دفاعی توسیعی ایجنسی  نے شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں کے مقابل شروع کی گئی تیاریوں کے بارے میں صدر یون کو بریفنگ دی۔

صدارتی دفتر کی پریس سیکرٹری' کِم ایون۔ ہوئے'نے اخباری نمائندوں کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "صدر یون نے  قومی سلامتی دفتر کو، شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کی  حدود کی کسی اور خلاف ورزی کی صورت میں، دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سمجھوتہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر یون نے مانیٹرنگ اور جاسوسی آپریشنوں سمیت متعدد  فرائض کی ذمہ دار ڈرون یونٹ کے قیام اور رواں   سال کے اندر اندر چھوٹے ڈرون طیاروں کا 'سیریل پیداوار ی سسٹم 'تشکیل دینے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے گذشتہ ماہ شمالی کوریا کے 5 ڈرون طیاروں کے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا اور ان میں سے ایک ڈرون کے دارالحکومت سیول تک پرواز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خلاف ورزی کے جواب میں جنوبی  کوریا کے جنگی طیاروں نے پرواز لی تھی اور ہیلی کاپٹروں سے ڈرون طیاروں پر 100 فائر کئے گئے لیکن کوئی ڈرون گرایا نہیں جا سکا تھا۔ آپریشن میں شامل KA-1 جنگی طیاروں میں سے ایک گِر گیا تھا تاہم پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے شمالی کوریا کے 5 ڈرون طیاروں کے خلاف ناکام آپریشن کے بعد اپنی مسلح افواج کے مانیٹرنگ اور تلاش  امکانات کو وسعت دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔



متعللقہ خبریں