کابل: عسکری ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ آج صبح فوجی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ تحقیقات جاری ہیں

1926136
کابل: عسکری ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

افغان دارالحکومت کابل میں فوجی  ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

دارالحکومت کے رہائشیوں نے دھماکے کی جگہ کا تعین کابل کے ہوائی اڈے سے 80 میٹر کے فاصلے پر کیا، یہ وہ گلی ہے جہاں وزارت داخلہ کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی تکور نے بتایا کہ آج صبح فوجی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قبل ازیں افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ کابل  ہوائی اڈے کے قریب ہوا۔



متعللقہ خبریں