افغانستان: طالبان عبوری حکومت نے 22 صوبوں میں پولیو ویکسین مہم شروع کروا دی

افغانستان میں بچوں میں پولیو کے واقعات میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، رواں سال میں صرف 2 پولیو مریض کی نشاندہی ہوئی ہے: شرافت زمان

1894235
افغانستان: طالبان عبوری حکومت نے 22 صوبوں میں پولیو ویکسین مہم شروع کروا دی

افغانستان کے 22 صوبوں میں پولیو ویکسین مہم شروع کروا دی گئی ہے۔

طالبان عبوری حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بچوں میں پولیو کے واقعات میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رواں سال کے دوران کُنار اور پکٹیکا میں ایک ایک پولیو مریض کی نشاندہی ہوئی ہے۔

شرافت زمان نے کہا ہے کہ موجودہ پولیو ویکسین مہم مختلف صوبوں میں ہنگامی بنیادوں پر شروع کی جا رہی ہے اور 4 دن تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ہم تقریباً 6 ملین بچوں کو ویکسین پلانے کا پروگرام رکھتے ہیں"۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ممالک ہیں کہ جہاں ابھی تک بچوں میں پولیو کے واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ رواں سال میں پاکستان میں 20 اور افغانستان میں 2 بچوں میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔

بِل اور میلنڈا گیٹس نے افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں میں پولیو کی بیماری کے خاتمے کے لئے 1،2 بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا۔   



متعللقہ خبریں