کابل میں طالبان کے زیر استعمال امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد ہلاک

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے  کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک عملے کا فرد شامل ہے

1878355
کابل میں طالبان کے زیر استعمال  امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا۔

خبر کے مطابق، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر دوران تربیت کابل میں گر کر تباہ ہوا جس میں کئی افراد سوار تھے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے  کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پائلٹ اور ایک عملے کا فرد شامل ہے۔

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں