کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب دھماکہ،درجنوں ہلاک

مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا  گیا ہے  کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے یہ دھماکہ روسی سفارت خانے کے قریب ہوا

1876066
کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب دھماکہ،درجنوں ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

 مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا  گیا ہے  کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے یہ دھماکہ روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کےوقت  سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حفاظتی قوتوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔



متعللقہ خبریں