شمالی کوریا: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے باہمی تعاون پر ردعمل

شمالی کوریا اپنی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کرے گا اور علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گا: شمالی کوریا وزارت خارجہ

1851198
شمالی کوریا: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے باہمی تعاون پر ردعمل

شمالی کوریا نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں 32 ویں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس برائے فوجی تعاون پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جزیرہ نما کوریا کی سلامتی اور عالمی سلامتی کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے خلاف جدوجہد کے لئے ملک کی دفاعی صلاحیت میں فوری اضافے کی ضرورت ہے"۔

بیان میں 32 ویں نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول ، جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے درمیان منعقدہ سہ فریقی اجلاس برائے فوجی تعاون کی سختی سے مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اپنی خود مختاری اور مفادات کا دفاع کرے گا اور علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سربراہی اجلاس میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربرہان 2017 کے بعد سے پہلی دفعہ مذاکراتی میز پر آئے اور شمالی کوریا کے ممکنہ جوہری تجربے کے خلاف سہ فریقی تعاون پر زور دیا۔

اجلاس میں سربراہان نے، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی وجہ سے زیرِ خطرہ علاقے، انڈو۔پیسیفک میں سہ فریقی سلامتی تعاون میں اضافے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں