افغان زلزلہ زدگان کو انسانی امداد کی ترسیل شروع

خوراک، کمبل اور طبی سامان  پر مشتمل  امدادی کھیپ   زلزلہ زدہ علاقے کو پہنچائی جا رہی ہے

1847862
افغان زلزلہ زدگان کو انسانی امداد کی ترسیل شروع

افغان   صوبے   پیکتیکا  میں 22 جون  کو رونما ہونے والے  5٫9 کی شدت کے زلزلے  میں اموات کی تعداد 1150  تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ کم ازکم 1600 افراد زخمی ہیں۔

افغانستان  میں  زلزلے سے متاثرہ  گیان اور بارمیل  تحاصیل اور دیہاتوں کو ابتدائی طبی امداد کی ترسیل  شروع   کر دی گئی۔

چونکہ سڑک کے ذریعے پہنچنا بہت مشکل ہے، اس لیے انسانی امداد سب سے پہلے دارالحکومت کابل اور آس پاس کے صوبوں اور وہاں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں تک پہنچائی جارہی ہے۔

زلزلے کے باعث مختلف ممالک سے افغانستان بھیجے گئے انسانی امداد کے ہیلی کاپٹر ضلع گیان میں دن بھر اترتے رہے۔

اقوام متحدہ کے اداروں اور مختلف بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے  سب سے زیادہ ضرورت ہونے والی  خوراک، کمبل اور طبی سامان  پر مشتمل  امدادی کھیپ   زلزلہ زدہ علاقے کو پہنچائی جا رہی ہے۔

ترک ہلال احمر نے بھی 500 خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔

طالبان انتظامیہ کے نائب وزیر صحت قلندر عباد، نائب وزیر برائے داخلہ امور سراج الدین حقانی اور مختلف اعلیٰ حکام نے خطے کا دورہ  کرتے ہوئے انسانی امداد کو بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان بھر میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی مہم بھی چلائی گئی۔

بہت سے زلزلہ زدگان نے بتایا کہ ان کے گھروں میں موجود سامان بھی ملبے  تلے دبا ہوا ہے  اور انہیں فوری طور پر کھانے پینے کے سامان اور خیموں کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں