چین: فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی

نیٹو رکنیت کے لئے فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی: کاو لیجئین

1827973
چین: فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی

چین نے کہا ہے کہ " نیٹو رکنیت کے لئے فن لینڈ کی درخواست دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی"۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان 'کاو لیجئین' نے فن لینڈ کی رکنیت درخواست سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "چین کا، یورپی ممالک کے "ناقابل تقسیم سلامتی" کے اصول کو مدّنظر رکھتے ہوئے، متوازن، موئثر اور پائیدار علاقائی سلامتی کو بذریعہ مذاکرات اور دو طرفہ جائز سکیورٹی خدشات کے احترام کی بنیاد پر تعمیر کرنا ضروری ہے"۔

فن لینڈ اور چین کے دو دوست ملک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کاو نے کہا ہے کہ "فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواست قدرتی طور پر دو طرفہ تعلقات میں نئے عناصر کا اضافہ کرے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ میں پائیدار امن اور حقیقی سلامتی کی یقین دہانی صرف اور صرف مشترکہ اور جامع تعاون پر منحصر پائیدارسلامتی کے نقطہ نظر سے وابستہ ہے۔

واضح رہے کہ کاو نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے "ناقابل تقسیم سلامتی" کے اصول کی اہمیت پر زور دیا اور  کہا تھا کہ نیٹو کے براستہ روس مشرق کی طرف پھیلاو کا خطرہ،یوکرین بحران کا اہم ترین سبب ہے۔

واضح رہے کہ چین کمیونسٹ پارٹی کے اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے کالم میں ، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں ممکنہ شرکت  کے بارے میں، کہا گیا تھا کہ نیٹو کے شمال کی طرف پھیلاو سے یورپ کے ایک نئے بارود سے بھرے ڈپو میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔



متعللقہ خبریں