چین: ہم، سلامتی سے متعلق روس کے جائز اندیشوں کو بھی سمجھتے ہیں

ہم، مسئلہ یوکرائن کے پیچیدہ اور خصوصی تاریخی قد و کاٹھ سے بھی آگاہ ہیں اور سلامتی سے متعلق روس کے جائز اندیشوں کو بھی سمجھتے ہیں: وزیر خارجہ وانگ یی

1784706
چین: ہم، سلامتی سے متعلق روس کے جائز اندیشوں کو بھی سمجھتے ہیں

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں لاوروف نے وانگ یی کو یوکرائن سے متعلق مرحلے اور روس کی پوزیشن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو، اپنی یقین دہانیوں کے برعکس، مشرق کی طرف توسیعی پیش رفت کو مستقل جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے منسک سمجھوتے کے اطلاق کو مسترد کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 2015 میں قبول کردہ 2202 نمبر اصول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ روس اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری تدابیر اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی کہا ہے کہ چین تمام ممالک کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم، مسئلہ یوکرائن کے پیچیدہ اور خصوصی تاریخی قد و کاٹھ سے بھی آگاہ ہیں اور سلامتی سے متعلق روس کے جائز اندیشوں کو بھی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین، سرد جنگ کی ذہنیت کو مکمل طور پر ترک کرنے اور بذریعہ ڈائیلاگ متوازن، موئثر اور مستحکم یورپی سلامتی میکانزم تخلیق کرنے کے موقف کا دفاع کرتا ہے"۔



متعللقہ خبریں