شمالی کوریا: ہم صدر شی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

صحت کے شدید بحران اور دشمن طاقتوں کی کوششوں کے باوجود منعقدہ بیجنگ اولمپکس، اولمپکس کی تاریخ میں، ایک پائیدار نقش کی طرح ثبت رہیں: صدر کِم جونگ اُن

1782870
شمالی کوریا: ہم صدر شی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے بیجنگ اولمپکس کے کامیاب اختتام پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی خبر ایجنسی KCNA کے مطابق کِم نے اپنے زبانی بیان میں "بیجنگ سرمائی اولمپکس کے، بحیثیت کھیلوں کے ایک خصوصی میلے کے، شاندار انتظام" پر صدر شی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحت کے شدید بحران اور دشمن طاقتوں کی کوششوں کے باوجود چین کی غیر متزلزل کوششوں کے ساتھ منعقدہ بیجنگ اولمپکس، اولمپکس کی تاریخ میں، ایک پائیدار نقش کی طرح ثبت رہیں۔

گے۔ 

انہوں نے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کا عزم ظاہر کیا اور کہا ہے کہ شمالی کوریا اور چین نے دو طرفہ اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط کر کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخاصمانہ پالیسیوں کو ناکام کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس 4 تا 20 فروری کو بیجنگ کے مرکز، تحصیل یان چنگ اور صوبہ ہیبے کے شہر جانگ جیاکو میں منعقد ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں