بھارت میں حجاب پر پابندی خوفناک ہے: ملالہ

صوبہ کرناٹک میں حجاب کی پابندی اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے ساتھ پاکستان کی نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کی طرف سے بھی تعاون کا اظہار

1775947
بھارت میں حجاب پر پابندی خوفناک ہے: ملالہ

بھارت کے جنوبی صوبے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا موضوع ایجنڈے پر ہے اور اس دوران بعض مسلمان طالبات کے، اسکولوں کالجوں میں داخلے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

بھارتی صحافی محمد زبیر نے، حجاب پہنے کالج میں داخل ہونے والی طالبہ 'بی بی مسکان' اور اسے ہراساں کرنے والے ٹولے کی ویڈیو ٹویٹر سے جاری کی ہے۔

زبیر نے ویڈیو کو "مسلمان لڑکی PES کالج میں داخل ہوئی تو زعفرانی شالیں اوڑھے بعض طالبعلموں نے اسے ہراساں کیا" کے الفاظ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

مسکان کی ویڈیو چند مقامی چینلوں اور سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد، سیاسی شخصیات اور صحافیوں سمیت، بے شمار افراد نے مسکان کی حمایت میں پیغامات شئیر کئے۔

صوبہ کرناٹک میں حجاب کی پابندی اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے ساتھ پاکستان کی نوبل امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ " لڑکیوں کے لئے اسکارف کے ساتھ اسکول میں داخلے کی ممانعت نہایت خوفناک ہے"۔



متعللقہ خبریں