بھارت، کرناٹکہ کے ایک سرکاری اسکول میں حجاب اوڑھنے کی پابندی تا حال برقرار

اگر طلباء اسکول کے قواعد کی تعمیل کرنا چاہتی ہیں تو وہ کلاسوں میں جا سکتی ہیں، وگرنہ انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے  انہیں  کوئی دوسرا اسکول تلاش کرنا ہوگا

1763726
بھارت، کرناٹکہ کے ایک سرکاری اسکول میں حجاب اوڑھنے کی پابندی تا حال برقرار

بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک سرکاری اسکول میں، مسلم طالبات کو کئی ہفتوں سے کلاس میں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

انڈیپینڈنٹ میں شائع خبر کے مطابق، اُڈوپی میں خواتین کے اسکول کی 4 طالبات نے اس ماہ کے آغاز سے کلاس روم میں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت نہ دیے جانے پر اپنی کلاس رومز کے باہر دھرنا دے رہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ سے بات کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل رودرا گوڈا نے سکول کے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو سکول کی عمارت میں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت ہے لیکن کلاس رومز کے اندر ان کی ممانعت ہے۔

ٹائمز ناؤ ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ کیا  ہے کہ چار طالبات کے والدین نے حکام سے ملاقات کی، لیکن دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا۔

اسکول کے عہدیداروں میں سے ایک یشپال سوورنا نے بتایا کہ’’ اگر طلباء اسکول کے قواعد کی تعمیل کرنا چاہتی ہیں تو وہ کلاسوں میں جا سکتی ہیں، وگرنہ انہیں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے  انہیں  کوئی دوسرا اسکول تلاش کرنا ہوگا۔"

اسی طرح کا واقعہ اس ماہ کے شروع میں ریاست کے ایک اور اسکول میں پیش آیا تھا۔ کوپا کے ایک سرکاری اسکول میں، ہندو طلباء نے زعفرانی رنگ کے اسکارف پہن رکھے تھے جو ہندو مذہب کی نمائندگی کرتے تھے تاکہ مسلمانوں کے سر پر اسکارف کے ساتھ کلاسوں میں شرکت کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی 1.3 بلین آبادی کا تقریباً 14 فیصد مسلمان باشندے  ہیں۔



متعللقہ خبریں