شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

ہائپر سونک میزائل نے 1000 کلو میٹر مسافت پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا

1761190
شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی تصدیق کر دی

شمالی کوریا نے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق ملک میں کل صبح کے وقت ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

تجربے کو شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے بھی دیکھا۔ ہائپر سونک میزائل نے 1000 کلو میٹر مسافت پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

تجربے کا مقصد تجدید شدہ ہائپر سونک اسلحہ سسٹم کی تکنیکی باریکیوں کی تصدیق کرنا تھا۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے کل شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا اعلان کیا اور اس کے بیلسٹک میزائل تجرہ ہونے کا احتمال ظاہر کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے مطابق میزائل نے ہوا میں آواز سے 10 گنا زیادہ تیز رفتاری سے حرکت کی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 5 جنوری کو بھی ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں