جنوبی کوریا: ایف۔5 جنگی طیارہ گِر گیا

جنوبی کوریا میں ایف۔5 جنگی طیارہ گِر گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا

1760718
جنوبی کوریا: ایف۔5 جنگی طیارہ گِر گیا

جنوبی کوریا میں ایف۔5 جنگی طیارہ گِر گیا اور حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 50 کلو میٹر جنوب میں واقع علاقے ہواسیونگ میں ایک طیارہ چٹان سے ٹکرا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق پائلٹ ہنگامی بچاو میں کامیاب نہیں ہو سکا اور حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

جنوبی کوریا ائیر فورس نے حادثے کی وجہ کی تحقیق کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ F-5E سن 1960 کے ڈیزائن کے ساتھ ایک اولڈ جنریشن جنگی طیارہ ہے۔

جنوبی کوریا نے گذشتہ ہفتے بھی سسٹم میں وسیع پیمانے کی خرابی کے بعد تمام تجدید شدہ ایف۔35 جنگی طیاروں کے فلیٹ کو لینڈ کر لیا تھا۔

فلیٹ میں سے ایک ایف۔35 نے خرابی کی وجہ سے خطرناک لینڈنگ کی تھی۔



متعللقہ خبریں