انڈونیشیا نے روہنگیا مہاجرین کو داخلے کی اجازت دے دی

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد روہنگیا مہاجرین کو انڈونیشیا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے

1754674
انڈونیشیا نے روہنگیا مہاجرین کو داخلے کی اجازت دے دی

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد روہنگیا مہاجرین کو انڈونیشیا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ مہاجرین کئی دنوں سے ایک کشتی میں آچے صوبے کے ساحل پر موجود تھے۔

اس کشتی میں تقریبا ایک سو بیس افراد سوار ہیں، جن میں اکیاون بچے اور ساٹھ خواتین شامل ہیں۔

انڈونیشیائی حکام کے مطابق یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی وجوہات کی بناء پر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کشتی آچے صوبے سے پچاس سمندری میل کے فاصلے پر دیکھی گئی تھی اور اب اسے ساحل پر لایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں