بنگلہ دیش میں فیری بوٹ میں آگ بھڑکنے سے درجنوں مسافر لقمہ اجل

دریا کے بیچ میں تین منزلہ اوبیجن 10 میں آگ لگ گئی جس پرتقریباً 500 افراد سوار تھے

1751990
بنگلہ دیش میں فیری بوٹ  میں آگ بھڑکنے سے درجنوں مسافر لقمہ اجل

اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی دریا سوگاندا میں ایک فیری بوٹ پر آتشزدگی  کے نتیجے میں 38 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلومیٹر جنوب میں واقع جنوبی دیہی قصبے جھلوکاٹھی کے قریب پیش آیا۔

دریا کے بیچ میں تین منزلہ اوبیجن 10 میں آگ لگ گئی جس پرتقریباً 500 افراد سوار تھے۔

مقامی پولیس نے بتایا  ہے کہ اب تک دریا سے 38 لاشیں بازیاب کی  گئی ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، زیادہ تر آگ لگنے سے جاں بحق ہوئے اور کچھ دریا میں کودنے کے بعد ڈوب کر جان بحق ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ کے افسر  کے مطابق آگ انجن روم میں لگی، جھلسنے والے تقریباً 100 افراد کو باریسال کے ہسپتالوں میں  زیر ِ علاج لیا گیاہے۔

170 ملین آبادی والے جنوبی ایشیائی ملک کے ماہرین نے اس واقعہ کو ناقص دیکھ بھال قرار دیا ہے، شپ یارڈز میں حفاظتی معیارات میں کمی اور زیادہ بھیڑ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔



متعللقہ خبریں