بھارت: مسلح افواج کے سربراہ کا ہیلی کاپٹر گِر گیا

مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن روات کا ہیلی کاپٹر IAF Mi-17V5 تامل ناڈو کے جوار میں گِر گیا ہے: بھارت ائیر فورس

1744607
بھارت: مسلح افواج کے سربراہ کا ہیلی کاپٹر گِر گیا

بھارت مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت  کا ہیلی کاپٹر گِر گیا۔

بھارت ائیر فورس کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر IAF Mi-17V5 تامل ناڈو کے جوار میں گِر گیا ہے۔

بھارت ائیر فورس نے حادثے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل راوت کے زخمی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بھارت کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پرسار بھارتی نے شعلوں کی لپیٹ میں آئے ہیلی کاپٹر  اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف مقامی باشندوں پر مشتمل ویڈیو مناظر نشر کئے اور تین زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کی معلومات فراہم کی ہیں۔

روزنامہ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مسلح افواج  کےسربراہ راوت، ان کی اہلیہ، ان کے خاندان کے چند افراد اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل 14 افراد سوار تھے۔

بھارت کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک ائیر بیس سے ایک کیڈٹ اکیڈمی کی طرف جا رہا تھا۔

حادثے کی وجہ کے تعین کے لئے تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں