امریکہ کی طالبان سے اپیل: ملک میں مخلوط حکومت قائم کی جائے

طالبان اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات، افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کی اپیل

1741493
امریکہ کی طالبان سے اپیل: ملک میں مخلوط حکومت قائم کی جائے

امریکہ نے طالبان سے افغانستان میں ایک مخلوط حکومت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے، سوموار اور منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں، امریکی وفد اور طالبان وفد کے درمیان مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بات چیت کی گئی اور طالبان کے پوری افغان عوام کے انسانی حقوق کا دفاع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مذاکرات میں طالبان سے افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے لئے قدم اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 20 سال بعد امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلاء کے بعد 15 اگست کو طالبان نے ملکی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔



متعللقہ خبریں