امریکہ ۔ چین رقابت میں تیسرے ممالک کو فریق بننے پر زبردستی کرنا ایک غلط فعل ہے، چین

وزیر وانگ نے  انڈونیشین تھنک ٹینک  خارجہ پالیسی  سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک ویبینار  سے خطاب کیا

1736809
امریکہ ۔ چین رقابت میں تیسرے ممالک کو فریق بننے پر زبردستی کرنا ایک غلط فعل ہے، چین

چینی وزیر ِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور امریکہ کے مابین رقابت  پر تیسرے ممالک کو فریق بننے کی زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں شائع متعلقہ خبر کے مطابق  وزیر وانگ نے  انڈونیشین تھنک ٹینک  خارجہ پالیسی  سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک ویبینار  سے خطاب کیا۔

انہوں نے دنیا کی تقدیر اور مستقبل کا دارو مدار بیجنگ اور واشنگٹن کے باہمی تعلقات کی ڈگر پر ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ "دوری اور روابط کو جان بوجھ  کر توڑنے  پر مبنی  سخت گیر رقابت کے بجائے  تیسرے ممالک کو اس کشمکش میں گھسیٹنے سے اجتناب برتنے ، د وطرفہ مفادات اور منافع بخش اصولوں پر مبنی مثبت اور نرم گوشہ  رقابت ہماری  اولین ترجیح  ہو گی۔"

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے خطے میں کردار میں وسعت کے حق میں ہونے کا اشارہ دینے والے وانگ  نے واضح کیا کہ یہ عمل اقتصادی تعاون اور ترقی کی وساطت سے خطے میں امن و استحکام کے  قیام میں  خدمات تمام تر متعلقہ ممالک کے  نفع میں ہوگا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ    تائیوان کی آزادی کی مخالفت امن، استحکام اور خوشحالی کے امکانات   میں اضافہ کرے گی،  امریکہ کو  تائیوان مسئلے  کو چین کو محدود رکھنے کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے  کا مورد الزام بھی ٹہرایا۔



متعللقہ خبریں