بھارت نے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلومیٹر فاصلے کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے

1726083
بھارت نے اگنی 5  میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلومیٹر فاصلے کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

حکومت ہند کے مطابق، بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ گزشتہ 17 ماہ سے جاری فوجی تصادم کے بعد اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا شروع کردیا ہے اور اب سے کچھ دیر قبل ہی زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

اس بارے میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 کے کامیاب تجربے سے چین کے زیادہ تر جنوبی حصے ہمارے نشانے پر آگئے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی دو نمایاں باتیں ہیں اول یہ کہ یہ ٹرائی سروس اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے بننے والا ملک کا پہلا بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے، دوسرایہ کہ یہ پہلا میزائل ہے جسے رات کے وقت لانچ کرنے سے قبل سات بار ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں