بھارت، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات: نیا بین الاقوامی فورم قائم کرنے کا فیصلہ

بھارت، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے چہار رکنی اتحاد کا پہلا اجلاس، اقتصادی تعاون کے لئے بین الاقوامی فورم قائم کرنے کا فیصلہ

1722352
بھارت، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات: نیا بین الاقوامی فورم قائم کرنے کا فیصلہ

بھارت، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اپنے چہار رکنی اتحاد کے پہلے اجلاس میں اقتصادی تعاون کے لئے بین الاقوامی فورم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آن لائن منعقدہ اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ سبراہمانیام جے شنکر، اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے شرکت کی۔

بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے اجلاس کے بارے میں جاری کردہ ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے اقتصادی بڑھوتی اور گلوبل مسائل پر زیادہ قریبی تعاون کے موضوع پر بات چیت کی اور مختصر مدت میں ایک اور اجلاس کے انعقاد کے بارے میں اتفاق رائے کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ لیپڈ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " چار ممالک کے درمیان اتحاد، انفراسٹرکچر، رسل و رسائل، بحری تحفظ اور دیگر موضوعات پر مل کر کام کرنے میں مددگار ثابت ہو گا"۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اجلاس میں، علاقائی و عالمی سطح پر مشترکہ اندیشوں کے موضوعات سمیت اقتصادی و سیاسی تعاون میں فروغ کی اہمیت کا جائزہ لیا گیا۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزرائے خارجہ نے تجارت، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد، توانائی میں تعاون اور بحری سلامتی میں اضافے سمیت مشرق وسطیٰ اور ایشیاء  میں اقتصادی و سیاسی تعاون میں فروغ  پر بحث کی۔



متعللقہ خبریں